حمزہ شہباز سے آزاد علی تبسم اور رانا شعیب ادریس کی ملاقات
بلوچنی (نمائندہ دنیا )سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ایم پی اے آزاد علی تبسم اور سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 رانا شعیب ادریس خاں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حلقہ پی پی 98 اور 99 سمیت ضلع فیصل آباد کے عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مشکلات اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔آزاد علی تبسم اور رانا شعیب ادریس خاں نے حمزہ شہباز شریف کو اپنے اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔حمزہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ واپڈا، پاکستان بیت المال سمیت دیگر اہم سرکاری محکموں میں بھی پارٹی کے وفادار اور نظریاتی کارکنوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments