ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہری پریشان، ایل پی جی کی قیمتوں میں مبینہ ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔
294 روپے فی کلو مقررہ قیمت کے بجائے ایل پی جی 570 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اس قدر اضافے نے عام شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل بنا دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments