ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح :ڈی سی چنیوٹ
ڈاکٹرز ، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی سروسز کو مؤثر بنایا جائے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر ناعمہ اشرف، ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت دیگر متعلقہ ہیلتھ افسروں نے شرکت کی۔ڈی سی عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ تمام مراکز صحت میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنائیں، جبکہ ادویات کی دستیابی، صفائی اور ایمرجنسی سروسز کو مؤثر بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments