مولا نا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی انتہائی ناپسند دیدہ عمل :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جمعیت علماء اسلام جھنگ کے عہدیداران وذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکمران طبقہ کی طرف سے قائد جمعیت مولا نا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی انتہائی ناپسند دیدہ عمل ہے مولانا فضل الرحمنٰ کو ناجائز تجاوزات کے حوالہ سے نوٹس اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے کوئٹہ میں گھر پر مسلح افراد کا دھاوا نہایت شرمناک اقدام ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے مختلف سطح کے قائد ین و کارکنان کو اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments