آٹے کی قیمت 6 ہزار من ہوگئی، غریب عوام روٹی سے محروم

آٹے کی قیمت 6 ہزار من ہوگئی، غریب عوام روٹی سے محروم

محنت مزدوری کرنے والا غریب انسان اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کیسے کھلائے ؟

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آٹا 6 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث مہنگائی کے ستائے غریب اور محنت کش طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور دیگر اخراجات سے پریشان ہے ، اب آٹے جیسی بنیادی ضرورت بھی اس کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

محنت مزدوری کرنے والا غریب انسان اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کیسے کھلائے ؟شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے پُرزور اپیل کی ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے ، سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر رحم کیا جائے ، کیونکہ روٹی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اسے عام آدمی کی پہنچ سے دور نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...