ڈیڑھ لاکھ شہری ، آلودہ پانی پینے پر مجبور، واٹر سکیمیں غیر فعال

ڈیڑھ لاکھ شہری ، آلودہ پانی پینے پر مجبور، واٹر سکیمیں غیر فعال

علاقے میں ہیپاٹائٹس سی سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ پر لو گوں کی تشویش

پینسرہ (نمائندہ دنیا )جھنگ روڈ کے اطراف میں واقع چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ، 67 ج ب سدھار، نیو سبزی منڈی اور ملحقہ آبادیوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ماضی میں قائم کی گئی واٹر سپلائی سکیمیں غیر فعال ہو چکی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر موٹریں بھی چوری ہو گئیں، تاہم متبادل انتظامات نہیں کیے جا سکے ۔شہریوں کے مطابق علاقے میں ہیپاٹائٹس سی سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ پر تشویش پائی جاتی ہے۔

جبکہ ایک غیر ملکی این جی او کے سروے میں پانی میں مضر صحت جراثیم کی موجودگی کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث مخیر حضرات کی جانب سے نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس پر صبح و شام شہریوں کا رش لگا رہتا ہے ۔اہل علاقہ نے حکومت پنجاب، لوکل گورنمنٹ، واسا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناکارہ واٹر سپلائی سکیمیں بحال کی جائیں، پانی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں اور شہریوں کو مستقل بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...