انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحقین پریشان

 انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحقین پریشان

خواتین اور نادار خاندان اپنی پوری امدادی رقم وصول کرنے کے لیے مشکلات کا شکار

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)  انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی مالی امداد میں مبینہ ناجائز کٹوتیوں کی شکایات سامنے آنے لگیں، مختلف علاقوں کوٹ شاکر، روڈو سلطان، واصو اور دیگر مقامات سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق بعض ادائیگی مراکز پر خواتین کو مقررہ امدادی رقم پوری ادا نہیں کی جا رہی، جبکہ مبینہ طور پر مختلف حیلے بہانوں سے ان سے اضافی رقم بھی وصول کی جا رہی ہے ۔سنٹرز پر موجود متاثرہ خواتین نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ دور دراز علاقوں سے کرایہ خرچ کرکے اپنی امدادی رقم وصول کرنے آتی ہیں، لیکن وہاں انہیں پریشانی اور مبینہ غیر قانونی مطالبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

غربت اور مجبوری کے باعث بیشتر خواتین خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہیں اور اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچانے سے بھی گریز کرتی ہیں۔شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی کے دور میں مستحق خواتین کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی معمولی مالی امداد بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہ رقم گھر کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور علاج کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ، تاہم امدادی رقم میں مبینہ کٹوتیاں پروگرام کے بنیادی مقصد کو متاثر کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...