ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، مسائل سنے
کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل انکے پاس جا کر سننا اور حل یقینی بنانا :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد مدنی چک نمبر 144 میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر اورنگزیب، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسروں اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور مؤثر داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ کمپلینٹ سیل کو موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے فالو اَپ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر شہریوں کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز اور نئے ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر سننا اور ان کا حل یقینی بنانا ہے تاکہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا سکے ۔ شہری معاشرتی و اخلاقی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے متعلق پولیس کو آگاہ کر سکتے ہیں، جبکہ پولیس سے متعلق شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں جن کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments