بچیانہ کے سائبر سکیورٹی محقق حذیفہ ذوالفقار کی ناسا کے نظام میں سکیورٹی خامی کی نشاندہی، تعریفی سند جاری

 بچیانہ کے سائبر سکیورٹی محقق حذیفہ  ذوالفقار کی ناسا کے نظام میں سکیورٹی  خامی کی نشاندہی، تعریفی سند جاری

بچیانہ (نمائندہ دنیا) بچیانہ سے تعلق رکھنے والے سائبر سکیورٹی محقق حذیفہ ذوالفقار نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک نظام میں انتہائی حساس نوعیت کی سکیورٹی خامی کی نشاندہی کرکے باضابطہ تعریفی سند حاصل کرلی۔

عالمی معیار کے اداروں کی طرح ناسا بھی اپنے ڈیجیٹل نظام اور ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے ‘‘ولنریبلٹی ڈسکلوژر پالیسی’’ پر عمل پیرا ہے ، جس کے تحت آزاد محققین کو سکیورٹی کی خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں غلط استعمال کرنے کے بجائے ذمہ داری کے ساتھ متعلقہ ادارے کو رپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔حذیفہ ذوالفقار نے ناسا کے نظام میں موجود سکیورٹی خامی کو مقررہ ضابطے کے مطابق عالمی پلیٹ فارم ‘‘بگ کراؤڈ’’ کے ذریعے رپورٹ کیا۔ ناسا کی ماہر ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد اس خامی کو ‘‘P1’’ قرار دیا ۔چند ہفتوں کے اندر اس خامی کو مکمل طور پر دور کر دیا گیا، جس کے بعد ناسا ہیڈکوارٹر کے دفتر چیف انفارمیشن آفیسر کی جانب سے حذیفہ ذوالفقار کو دستخط شدہ اعترافی و تعریفی خط جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...