شہید کانسٹیبل عبدالوحید کی برسی، سرگودھا پولیس کا خراجِ عقیدت

شہید کانسٹیبل عبدالوحید کی برسی، سرگودھا پولیس کا خراجِ عقیدت

شہید کانسٹیبل عبدالوحید کی برسی، سرگودھا پولیس کا خراجِ عقیدت محکمہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا : ڈی پی ا و

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )شہید کانسٹیبل عبدالوحید کی برسی کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔21 نومبر 2019ء کو فاطمہ جناح روڈ سرگودھا، تھانہ سٹی کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش راشد عرف لوٹا کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالوحید نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عبدالوحید نے فرض کی ادائیگی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...