اساتذہ کی ہڑتالوں سے سلیبس نامکمل , 2 لاکھ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

اساتذہ کی ہڑتالوں سے سلیبس نامکمل , 2 لاکھ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پراساتذہ ساراسال ہڑتالیں کرتے رہے ،پنجم،ہشتم اور میٹرک کاسلیبس مکمل نہ ہو سکااس برس بھی بائیکاٹ کرینگے ،اساتذہ،امتحانات سے قبل نصاب مکمل نہ کروانانااہلی ہے ،ناقص نتائج پرکارروائی ہوگی:ای ڈی او

گو جر انو الہ (لیڈ ی رپو رٹر)بلد یا تی انتخابا ت میں التواء کی وجہ سے ایجو کیشن اتھا رٹی کے قیا م میں تا خیر پراسا تذہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی جبکہ تعلیمی سال کے دوران کا م چھوڑ ہڑتال کے با عث سر کا ری سکولوں میں امتحانات کے موقع پر بھی سلیبس مکمل نہیں ہو سکا ۔جس سے پنجم ہشتم اور میٹر ک کے تقریبا 2لاکھ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیاجبکہ اسا تذہ نے اس کو تا ہی کا ذمہ دار حکو مت کو ٹھہر انا شرو ع کردیااور ایجو کیشن اتھا رٹی کے خلا ف آئندہ تعلیمی سال میں ہڑ تا ل اور بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق پنجا ب حکو مت کی جانب سے بلد یا تی انتخابا ت کے بعد ڈسٹر کٹ ایجو کیشن اتھا رٹی کے قیام کے فیصلے کے بعد اسا تذہ کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اورا نھوں نے اسے سیاسی مدا خلت قراردیا ۔ہڑتال اور احتجاج کے با عث تدریسی سر گرمیاں متا ثر ہو ئیں اور6فروری کو پنجم ہشتم اور 3ما رچ کو میٹر ک کے امتحا نا ت کے لئے سیکڑوں سکولوں میں طلبہ کا نصاب تا حال مکمل نہیں کرو ایا جاسکا۔اس سلسلے میں ای ڈی اوا یجو کیشن گوجرانوالہ ایا ز طا رق کا کہنا ہے کہ امتحانات سے قبل نصاب نہ مکمل کر انا اسا تذہ کی نا اہلی ہے جس کو چھپا نے کے لئے بہا نے بنا ئے جا رہے ہیں ۔نا قص نتائج والے اسا تذہ کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں