موسم تبدیل :لان،لٹھا،کاٹن کے کپڑوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
خریداری شروع ،زنانہ لان کا سوٹ550سے 5000روپے میں فروخت ہو رہا ہے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) موسم تبدیل ہوتے ہی لان ،لٹھا،کاٹن کے کپڑوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ،زنانہ ٹو پیس سے فور پیس تک لان کی نئی ڈیزائننگ بھی بازاروں میں پہنچ گئی ہے ۔گرمی کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹوں ،بازاروں سے گرم کپڑاغائب کرکے دکانوں کو لان ،کاٹن،لٹھا ودیگر گرمیوں کے دیدہ زیب ڈیزائن اور رنگوں پر مشتمل کپڑے سے بھر دیا گیا ہے جبکہ کپڑے کی خریداری بھی شروع ہوگئی ہے زنانہ لان کا سوٹ550 سے 5000روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔