گوجرانوالہ میں مٹی کے برتنوں کی فروخت میں اضافہ

گوجرانوالہ میں مٹی کے برتنوں کی فروخت میں اضافہ

مٹی کے برتنوں کا استعمال سنت نبوی ہے ، سکون کے ساتھ ثواب بھی ملتا ہے :خریدار

گوجرانوالہ(لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک کی آمدگوجرانوالہ میں مٹی کے برتنوں کی فروخت بڑھ گئی، دکانوں پر خریداروں کا رش لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں گوجرانوالہ شہر کے کاروباری مراکز ،برتنوں والا بازار، سیدنگری بازار، گھنٹہ گھربازارسمیت مارکیٹوں اور رمضان بازاروں میں مٹی کے برتن سادہ گلاس اور ڈیزائن والے گلاس اور کاغذی پیالااور عام سادہ پیالے ،ہنڈیاں و دیگر برتن سجا لئے گئے ۔ ان کی قیمت بھی شیشے کے گلاس سے کم ہے ۔ان میں رکھا ہوا پانی جلدی گرم بھی نہیں ہوتا ۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مٹی کے برتنوں کا استعمال سنت نبوی ہے ، ان کو استعمال کرنے سے نہ صرف سکون اور مزہ آتا ہے بلکہ ثواب بھی ملتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں