ناقص اشیاء فروخت کرنیوالے ہوٹلوں کوجرمانے ،3گرفتار

ناقص اشیاء فروخت کرنیوالے ہوٹلوں کوجرمانے ،3گرفتار

5مالکان کے خلاف مقدمات درج،ایکسپائرادویات پر10میڈیکل سٹورسیل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ناقص اور حفظان صحت کے منافی اشیائے خوردونوش فروخت کرنیو الے ہوٹلوں اور دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ اس مہم کے دوران 139 مقامات پر انسپکشن کی گئی اور5 مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایاگیا جبکہ تین کو گرفتار کیاگیا۔ جن ہوٹلوں اوربیکریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں پکنگ ریسٹورنٹ ماڈل ٹاؤن’ سیالکوٹ سویٹ’ پنجاب ہوٹل’ بنجوسہ ہوٹل’ المعراج بیکرز پیپلز کالونی’ شمزہ بیکرز’ عثمانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ’ بمبے سویٹ پیپلز کالونی’ بابا بیکرز’بھولا ہوٹل واپڈا ٹاؤن’ عثمان ہوٹل واپڈا ٹاؤن’ رچنا ہوٹل جی ٹی روڈ’ افضل برگر شاپ’ کراچی باربی کیو’ شیخ خالد اٹاوہ’ سموک ریسٹورنٹ شامل ہیں۔اس طرح غیر معیاری اور زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اورمجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے 146 میڈیکل سٹور چیک کئے جن میںسے 27سمپل لئے گئے ۔ 10 میڈیکل سٹور سیل کرتے ہوئے 6کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں