انڈوں پر نقش لٹکتے تعویز , گرین بیلٹ جادو ٹونے اور سفلی اعمال کی آماجگاہ بن گئی

انڈوں پر نقش لٹکتے تعویز , گرین بیلٹ جادو ٹونے اور سفلی اعمال کی آماجگاہ بن گئی

جعلی عاملوں سے جادو ٹونہ کروانے کے بعددالیں ،چاول اورکیل مرغی کے انڈوں میں پیوست کرکے گرین بیلٹ پر گرانا معمول بن گیا

تعویز پلاسٹک ،چمڑا اور کپڑے میں لپیٹ کر درختوں پر باندھ دیئے جاتے ہیں، سب جہالت اور توہم پرستی ہے ،علما،ماہر نفسیاتگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جگہ جگہ مرغیوں کے انڈے ،درختوں پر تعویز، گرین بیلٹ جادو نگری میں تبدیل کر دیا ، جعلی عاملوں نے خاوندکو تابع بنانے ،پسند کی شادی ،معاشی مشکلات کے خاتمہ کیلئے مختلف پیکیج متعارف کروا دیئے ،تشہیر عروج پر پہنچ گئی۔ شہریوں نے جعلی عاملوں سے جادو ٹونہ کروانے کے بعد دال مسور،دال مونگ،دال چنا، چاول اور آہنی باریک کیل مرغی کے انڈوں میں پیوست کرکے جی ٹی روڈ کے اطراف گرین بیلٹ پر گرانا معمول بنا لیا ہے جبکہ محبت میں کامیابی کیلئے تعویز پلاسٹک ،چمڑا اور کپڑے میں لپیٹ کر گرین بیلٹ میں لگے درختوں پر باندھ دیئے جاتے ہیں جس کے باعث گرین بیلٹ جادو نگری کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ گرین بیلٹ کے درختوں پر لٹکے تعویزوں پر لڑکیوں اور لڑکوں کے نام ان کی والدہ کے ناموں کے ساتھ تحریر ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں نے سیکڑوں مقامات پر آستانے بنا رکھے ہیں جوکہ کیبل ودیگر ذرائع سے تشہیر کر کے شہریوں کو پھانستے ہیں اور لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔ان جعلی عاملوں کے جھانسہ میں آنے والوں میں خواتین کی تعداد80فیصد اور10فیصد نوجوان لڑکوں کی ہے ۔ علماء کرام نے درختوں پر لٹکے تعویزات اور انڈوں پر جادو ٹونہ کو دین سے دوری اور توہم پرستی قرا دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ان عاملوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ۔ماہر نفسیات ڈاکٹر دانش ملک نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جہالت ہے والدین کو اولاد کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں