گکھڑ :خانہ بدوش،بھکاری بچوں کیلئے جھونپڑی میں سکول قائم

گکھڑ :خانہ بدوش،بھکاری بچوں کیلئے جھونپڑی میں سکول قائم

نوجوان لڑکا اور لڑکی مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف

گکھڑ منڈی(نامہ نگار )جھونپڑی میں قائم سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت خانہ بدوش اور بھکاری بچوں کو تعلیم دی جانے لگی ۔ گکھڑ کے با ہمت علم سے محبت رکھنے والے نوجوان احمد اور ماریہ نامی لڑکی نے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے محلہ اقبال ٹاؤن میں جھونپڑی لگا کر مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں کو پڑھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا مگر والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ تعلیم دلا سکتے ،ہم تقریباً ایک سال سے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ میڈم ماریہ اور احمد نے کہا کہ ہم نے اس سکول کی ایک اور برانچ لائن پار میں بھی قائم کی ہے تاکہ بھکاری اور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے ، ہم اس طرح کے اور بھی سکول قائم کرنا چاہتے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم دی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں