حافظ آباد:ہیڈ قادرآباد پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب
حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا) گزشتہ رات ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 47ہزا ر کیو سک رہا جس کی وجہ سے دریا سے ملحقہ دیہات کے لوگ نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے پریشان رہے ۔ ہیڈ قادرآبادکے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔