مفتی عابد جلالی مرحوم کے ایصال کیلئے تعزیتی ریفرنس

مفتی عابد جلالی مرحوم کے ایصال کیلئے تعزیتی ریفرنس

پاسبان اہلسنّت کے زیر اہتمام مفتی عابد جلالی مرحوم کے ایصال کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) اس موقع پر صاحبزادہ ذکا اللہ رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عابد جلالی کی دینی ،ملی و قومی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔عابد جلالی کا خلا پر کرنا مشکل ہوگا جبکہ اس موقع پر صاحبزادہ پیر داود رضوی، علامہ ضیا اللہ قادری،پیر خالد حسن مجددی،علامہ قاری خالد محمو کیلانی،پیر محمد اجمل رضا قادری،پیر سید عبد الغفار شاہ حسینی،عطا الرحمن خان، علامہ ادریس جلالی ،میاں محمد الیاس ،محمد رفیق احمد رضوی ،مفتی محمد علی رضا،محمد طاہر رضا رضوی ،شیخ محمد حنیف و دیگر نے پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین برداشت نہیں کی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں