ضلع میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع
ہیلتھ اتھارٹی کو آبادی کے تناسب سے 5 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا، ضلع میں پانچ سنٹر فعال کردیئے گئے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ضلع میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی، ہیلتھ اتھارٹی کو آبادی کے تناسب سے 5 لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا جس کیلئے ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع میں پانچ سنٹرز (ڈسٹرکٹ کونسل ہال ،آرٹ کونسل بکر منڈی ، گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین وزیر آباد ،کامونکی پبلک لائبریری ،ڈی سی کیمپ آفس نوشہرہ ورکاں) فعال کردیئے ہیں ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ کی زیر نگرانی ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے تمام سنٹرز کا دورہ کیا اور باقاعدہ انتظامات کا جائزہ لیا، ہیلتھ ٹیمیں کورونا ویکسی نیشن کے بعد متعلقہ بزرگ مردوخواتین کو 15منٹ سنٹر میں رکھتی ہیں ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ نے بتایا کہ 60 سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن 1166 پر کروائیں گے اور جن افراد کو ویکسین لگے گی وہ 20دن بعد دوبارہ اسی سنٹر سے ویکسین لگوائیں گے ۔