صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا سیالکوٹ میں مختلف اداروں کا دورہ

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا  سیالکوٹ میں مختلف اداروں کا دورہ

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے سیالکوٹ میں ماڈل چلڈرن ہوم، صنعت زار، دارالامان ، پاک ویلفیئر میڈیکل کا دورہ کیا اور ان اداروں کی خدمات کا جائزہ لیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی فرح اعظمی، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ہاشم خان، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر امجد کلیئر، منیجر صنعت زار شریف گھمن اور ڈی آئی او منور حسین بھی ہمراہ تھے ۔ یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر صوبہ بھر میں نہ صرف خود سماجی خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے تعاون سے انسانی خدمت کے سینکڑوں پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں