قوم کی بقا کیلئے بچوں کو درست سمت دینا ہو گی : احمد چٹھہ
بچوں کے خواب کی تکمیل میں استاد کا کلیدی کر دار ہے :تقریب سے خطاب
وزیرآباد(نا مہ نگار )قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرناعظیم عمل ہے ،بچے قوموں کاسرمایہ ہوتے ہیں جوقومیں سرمایہ کی سمت درخت کرلیتی ہیں وہی دنیامیں زندہ رہتی ہیں، تعلیمی ادارے میں داخل ہونے والابچہ مستقبل میں کچھ بننے کے خواب کے ساتھ آتا ہے اس کے اس خواب کی تکمیل میں استادکلیدی کرداراداکرتے ہیں، استادبچے کی کردارسازی کے ذریعے اسکی چھپی صلاحیتوں کواجاگرکرتا ہے اورکل کیلئے معاشرے کامفیدشہری بننے میں معاونت کرتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد چٹھہ نے دی لائف سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان امتیاز احمد خان ،چودھری محمد یوسف، چودھری محمد انور،ڈائریکٹر شہاب انور، عاطف علی چٹھہ ،اسد امتیاز، پروفیسر نقاش ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔مقررین نے کہا کہ ماضی میں تعلیم کے حصول کے لئے معیاری درسگاہ کی تلاش میں دوسرے شہروں کارخ کرناپڑتا تھامگراب دی لائف سکول سسٹم جیسے معیاری تعلیمی ادارے نے شہریوں کوبہترین تعلیمی سہولیات انکے علاقے میں فراہم کرکے وزیرآبادکے نونہالوں کو مستقبل کاتابناک بنادیا۔