حکومت ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے :تنویر الیاس

حکومت ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے :تنویر الیاس

سپیشل گرین چینلز بنانے کیلئے صنعتکاروں کی مشاورت سے پالیسی مرتب کرینگے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے امور تجارت، سرمایہ کاری، چیئرمین بورڈآف انویسمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے ، برآمدات کیلئے سپیشل گرین چینلز بنانے کیلئے مقامی صنعتکاروں کی مشاورت سے پالیسی مرتب کریں گے ، برآمدکنندگان اثاثہ ہیں، سیالکوٹ پاکستان کا اصل چہرہ ہے ، آلات جراحی، سپورٹس گڈز اور چمڑے کی مصنوعات دنیا بھر میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں،ملک میں سرمایہ کاری اور صنعت کے فروغ کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے سیالکوٹ کی صنعت میں انقلاب برپا ہوگا اوراس کیساتھ ساتھ مقامی صنعت میں ہنر مندوں کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کے ممبر ز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ قیصر اقبال بریار،سینئر نائب صدر خرم اسلم بٹ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق چودھری سلیم بریار ، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سردار الیاس تنویر خان نے کہا کہ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے ساتھ ملکر مقامی انڈسٹری اور برآمدکنندگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں