ایس ایس پی آپریشنز آغا رمضان کی زیر قیادت ضلع بھر میں فلیگ مارچ
سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کے احکامات کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر اور پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے گزشتہ روز ضلعی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز آغا رمضان کی زیر قیادت ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفس سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ شہر کی مین شاہراہوں سے ہوتا ہوا سادھوکی بونڈری کے راستوں سے وزیرآباداور پھر وہاں سے ضلع گوجرانوالہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں سے ہوتے ہو ئے سی پی او آفس پر اختتام پذیر ہوا۔