حافظ آباد:2گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

حافظ آباد:2گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

دلاور ، علی رضا ، سکندر و غیرہ نے طیب کو ڈنڈوں سے نشانہ بنایا ، ہسپتال میں چل بسا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)حافظ آباد کے قریب ٹھٹھہ کھوکھراں میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ طیب حسین ،اسکے بیٹوں محمد علی اور محمد عثمان کی ملزموں دلاور،علی رضا سکندر وغیرہ کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر دلاور ، علی رضا ، سکندر وغیرہ نے ڈنڈوں سے طیب حسین پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے بیٹے کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال کو ئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں