جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف :امیرالعظیم

 جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف :امیرالعظیم

دعوت کا کام پھولوں کی سیج نہیں ،راہ خدا میں آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آتی ہیں ,جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر سے جا و ید قصو ری ودیگرکا خطاب

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ، ضروری ہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ ہرفردفریضہ اقامت دین کی ادائیگی کے لیے کمر بستہ ہو، قرآن سے وابستہ رہے ،خود بھی مستعد رہے اور لوگوں کو بیدار رکھے تا کہ پاکیزہ اسلامی معاشرہ اور اسلامی نظام قائم کیا جاسکے ۔ دین کو اللہ کی زمین پر قائم کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اگررب کے نظام کے خلاف بغاوت ہورہی ہوتو ایسے حالات میں صورتحال سے الگ تھلگ رہنا ممکن نہیں ہے ، دعوت کا کام پھولوں کی سیج نہیں ہے ، راہ خدا میں کام کرنے والوں کے سامنے آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آتی ہیں ، ان کا مقابلہ کرنے اور کام کے لیے راستہ ہموار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں ، اپنی ذات میں ڈسپلن پیدا کریں ، اپنے اہل خانہ کو تحریک سے وابستہ کریں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی اصلاح کرتے رہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے ذمہ داران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبا ئی امیر محمد جا و ید قصو ری ، ضلعی امیر مظہر اقبا ل رندھا وا ، ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی صدیق احسن بٹ، سابق ضلعی امیر ڈاکٹر عبید اللہ گو ہر،زون امیر ، ڈاکٹر شریف گجر نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں