گجرات:مسلم اور مدینہ بازار میں لاک ڈائون مسترد

گجرات:مسلم اور مدینہ بازار میں لاک ڈائون مسترد

تاجر خواتین کو دکانوں میں داخل کر کے تالے لگاکر خریداری کراتے رہے

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) گجرات میں لاک ڈاؤن کے باوجود مسلم بازار، مدینہ بازا ر میں خواتین کا خریداری کیلئے رش رہا ، دکاندار شٹر کھول کر خواتین کو دکانوں میں داخل کر کے باہر سے تالے لگاکر خریداری کراتے رہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے کسی افسر کی طرف سے نوٹس نہیں لیا گیا۔ گجرات کے شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح تاجروں کی ان حرکتوں سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو گا ،تمام دکانوں کو کھول دیا جائے یا لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں