کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے پر دکانیں سیل ہونگی

کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے پر دکانیں سیل ہونگی

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز شبیر بٹ کا مختلف بازاروں کا دورہ، تاجروں کو فوری ویکسین لگوانے اورویکسی نیشن نہ کروانے والے خریدارکوبھی سامان نہ دینے کی ہدایت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے تاجروں کی دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کیاہے ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز شبیر بٹ نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ اور تاجروں کو فوری ویکسین لگوانے کی ہدایت کی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ہے ،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز شبیر بٹ نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صوفیہ ،انجمن تاجراں کے صدر بابر کھرانہ اور نائب صدر ثاقب غفور کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو فوری ویکسین لگوانے کی تلقین کی ،انہوں نے کہاکہ دکان میں خریداری کے لیے آنے والے اگرویکسین نہ لگوائی ہوتو اسے سامان نہ دیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں سے کہا کہ وہ دو دن کے اندر ویکسین لگوا لیں،اس کے بعد اگر کوئی دکاندار بغیر ویکسین کے پایا گیا کہ تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دکان بھی سیل کر دی جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں