ایک لاکھ روپے سرکی قیمت والا اشتہاری مجرم کویت سے گرفتار

ایک لاکھ روپے سرکی قیمت والا اشتہاری مجرم کویت سے گرفتار

پولیس نے ایک لاکھ روپے ہیڈ منی کا اشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعے کویت سے گرفتار کرلیا

گجرات، جلالپور جٹاں(سٹی رپورٹر، نامہ نگاران) ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے عرصہ 17سال سے روپوش اشتہاری مجرم نصیر احمد عرف چھیرا ساکن محلہ خضر انوالی جلالپورجٹاں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا۔،مجرم نے 2004اور 2005میں دو افراد کو قتل جبکہ سال 2006میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو مضروب کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں