تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں:ڈپٹی کمشنر

تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں:ڈپٹی کمشنر

نشیبی علاقوں اور پارکوں میں جمع پانی کوفوری خشک کیاجائے:دانش افضال

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ تبدیل ہوتے موسم اور حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ماحول سازگار ہے،تمام محکمے بالخصوص پی ایچ اے، واسا نشیبی علاقوں اور پارکوں میں جمع بارشی اور صاف پانی کو فوری طور پر خشک کریں، دیگر محکمے بھی تین دن میں اپنے اپنے دائرہ کار میں خصوصی سرویلنس سرگرمیاں کرنے کے بعد تصویری رپورٹ ڈیش بورڈ پر اپلوڈ اور آئندہ اجلاس سے قبل پیش کریں، انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مانیٹرنگ کرنے والے محکموں کے افسر محکمہ صحت کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے ان ڈور، آؤٹ ڈور اور ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کو بہتر بنائیں،ڈینگی گھریلو مچھر اور اسکا خاتمے میں ہمارے سماجی رویوں کا اہم کردار ہے، تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں، ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں