حافظ آباد:مہنگائی، بیروز گاری کیخلاف پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی

حافظ آباد:مہنگائی، بیروز گاری  کیخلاف پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر ملک وزیر اعوان کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلعی سیکرٹریٹ کسوکی روڈ سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) اس مو قع پر ملک وزیر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جس کی وجہ سے آٹا چینی سمیت تمام اشیا خور ونوش کو مہنگا کرکے غریب آدمی کو سولی پر چڑھا دیا گیا ہے، مہنگا ئی بیروزگاری کیلئے خاتمے کیلئے حکومت سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں