سیالکوٹ:سیوریج کی کھدائی کے دوران مز دور جاں بحق

سیالکوٹ:سیوریج کی کھدائی کے دوران مز دور جاں بحق

30 سالہ شباب مٹی تلے دب گیا ،ریسکیو 1122 نے نکالا لیکن جانبر نہ ہوسکا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیوریج کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی کے تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ مراد پور کے قریب سیوریج کی کھدائی کے دوران30سالہ شباب مٹی کے تودے تلے دب گیا، ریسکیو 1122 نے مزدور کو مٹی کے نیچے سے نکال کر طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ مزدور شباب کاتعلق لکی مروت سے بتایا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں