عمران خان قوم کی خودداری کی جنگ لڑر ہے :عمرڈار

عمران خان قوم کی خودداری کی جنگ لڑر ہے :عمرڈار

اپوزیشن نے اپنے ساتھ پوری قوم کو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینا ہے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی عز ت نفس اور اپنی قوم کی خودداری کی جنگ لڑر ہے ہیں ،اﷲ تبارک تعالیٰ نے پاکستان کو ایک نڈر،جرات مند، دلیر،عقل مند اور خوددار لیڈرعطاء کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دلیر لیڈر کے شانہ بشانہ قوموں کو دلیر ہونا چاہیے ، مصیبتیں،پریشانیاں،تکلیفیں انسانوں کیلئے ہی ہیں لیکن ان سے گھبرانا نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرناہی اصل کام ہے ۔ عمران خان کو عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ، اپوزیشن نے اپنے ساتھ ساتھ پوری قوم کو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں