حافظ آباد:سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،5 قیدی رہا

حافظ آباد:سیشن جج کا ڈسٹرکٹ  جیل کا دورہ ،5 قیدی رہا

سیشن جج چودھری غلام مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل کی ماہانہ انسپکشن کی،معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 5ملزموں انکے ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30 اسد عمران ،رانا عرفان ،اسسٹنٹ سٹاف آفیسر مرزا بشیر جرال بھی ہمراہ تھے ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک بابر نے انہیں جیل کا وزٹ کرایا ، سیشن جج نے جیل ہسپتال، کچن کی صفائی اور بیرکوں کا معائنہ کیا انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں