سول لائن پولیس پرملزم کو مبینہ طورپر چھوڑنے کاالزام

سول لائن پولیس پرملزم کو  مبینہ طورپر چھوڑنے کاالزام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) کلرک پاسپورٹ کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو سول لائن پولیس نے مبینہ طور پر چھوڑ دیا،

سی پی او اور آر پی او کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ شاہد اسلم نے لیٹر لکھا کہ امجد نامی شخص جو کہ پاسپورٹ آفس میں آیا اور ناجائز کام کروانے کے لئے اپر ڈویژن کلرک محمد طارق پر دباؤ ڈالا ، انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور سرکاری کام سے روکا۔

سپروائزر محمد آصف اور سکیورٹی گارڈ محمد ندیم نے مداخلت کی،جس پر ملازم نے کارروائی کے لئے تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست دی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں اور مبینہ طور پر چھوڑ دیا ہے ،اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں