احمدنگرچٹھہ:اہلیہ کی بالیاں نو چنے والے ڈاکوکو شوہر نے پہچان لیا

احمدنگرچٹھہ:اہلیہ کی بالیاں نو چنے  والے ڈاکوکو شوہر نے پہچان لیا

احمدنگرچٹھہ (نمائندہ دنیا )ایک ہفتہ قبل 9 لاکھ روپے سے زائد کی واردات کے ملزم کو مدعی نے پہچان لیا، واردات کے دوران ڈاکو ئوں نے بالیاں نوچ کر خاتون کو زخمی کر دیا تھا ۔

 ساروکی کا رہائشی عبدالقدیر اپنی اہلیہ کے ساتھ پٹرول پمپ سے نکلا تو بلا موٹر سائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پر تین انگوٹھیاں ،چار چوڑیاں اور کانوں کی بالیاں چھین لیں اور فرارہوگئے ۔

عبدالقدیر نے میڈیا کو بتا یاکہ7تولے طلائی زیورات کی مالیت9لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ، ایک ملزم ضمیر عرف کالو ایک اور واردات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کو پہچان لیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں