سیالکوٹ :کبڈی میلہ میں فائرنگ ،بچہ شدید زخمی

سیالکوٹ :کبڈی میلہ میں فائرنگ ،بچہ شدید زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کبڈی میلہ میں تکرار پر فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔

 تھانہ صدر کے گاؤں ستووالی میں کبڈی میلہ کے دوران لیاقت علی ،عرفان اور وقاص وغیرہ نے مقابلہ دیکھنے بیٹھے زمان وغیرہ کو پیچھے بیٹھنے کیلئے کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر لیاقت، وقاص وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں لیاقت کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں