ضلع گجرات کی 30فیصد آبادی شہری 70فیصد دیہی علاقوں میں مقیم

ضلع گجرات کی 30فیصد آبادی شہری  70فیصد دیہی علاقوں میں مقیم

گجرات (نامہ نگار )ضلع گجرات کی 30فیصد آبادی شہری، 70فیصد دیہی علاقوں میں مقیم ہے ، ضلع میں 48فیصد آبادی مردوں، 52فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

 یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی زیر صدارت ڈی سی سی پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس میں بتائی گئیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ 1981کی مردم شماری کے مطابق ضلع گجرات کی آبادی 14لاکھ 8ہزار585افراد پر مشتمل تھی جو 2017تک 27لاکھ 56ہزار 110افرادتک پہنچ چکی ہے ، اسی عرصہ کے دوران فی مربع کلو میٹر آباد افراد کی تعداد 441.2سے بڑھ کر 863.4ہو گئی ہے ۔ ضلع میں پانچ سال تک عمر کے افراد کی تعداد 13.5فیصد، 14سال تک عمر کی آبادی 40.1فیصد، پندرہ سال سے 64سال تک عمر کے افراد56.3فیصد ، 65سال سے زائد عمر کے افراد کی کل تعداد 3.9فیصد ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گجرات کی آبادی میں اضافہ کی موجودہ شرح 1.57فیصد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں