30لٹر شراب ، دیڑھ کلو منشیات برآمد ، 4ملزم گرفتار

30لٹر شراب ، دیڑھ کلو منشیات برآمد ، 4ملزم گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) مختلف واقعات میں30لٹر شراب اور دیڑھ کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ ریلوے پھاٹک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص بلال شاہد سے 10لٹر شراب، تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ سے فضل محمود سے ایک کلو360گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چھاونی سلہریاں سے محمد ابراہیم سے 10لٹر شراب اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھکی سے ظفر سے 10لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں