مہنگی اشیاخورونوش بیچنے والے 5دکانداروں کیخلاف مقدمات

مہنگی اشیاخورونوش بیچنے والے 5دکانداروں کیخلاف مقدمات

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مہنگے داموں دال، مرغی اور اشیا خورونوش فروخت کرنے والے 5دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ چونڈہ پھاٹک سے پولیس نے سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی رپورٹ پر مہنگے داموں کالے چنے فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے پر طیب جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقوں محلہ سلطان پورہ، لاری اڈہ، محلہ مغربی سے مہنگے داموں دال چنا فروخت کرنے پر کامران شہباز، چکن مہنگے داموں فروخت کرنے پر محمد عظیم اور ارسلان جبکہ مہنگے داموں دال مسور فروخت کرنے والے احمد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
سے اہم مضامین پڑھیئے