رمضان کی آمد:چینی، گھی، پیاز،بیسن کی ذخیرہ اندوزی شروع

رمضان کی آمد:چینی، گھی، پیاز،بیسن کی ذخیرہ اندوزی شروع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں نے بڑی تعداد میں چینی’ گھی’ پیاز’ آلو’ بیسن اور۔۔۔

 اسی طرح رمضان المبارک میں استعمال ہونیوالی اشیاء کو سٹور کرنا شروع کردیا ہے اور ابھی سے چینی’ گھی’ دالیں’ بیسن وغیرہ کیساتھ ساتھ کھجوروں کے نرخ میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے ،گزشتہ رمضان المبارک میں 500 سے 600روپے میں فروخت ہونیوالی کھجور کے نرخ 1ہزار روپے سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ، 5ہزار سے زائد مختلف اشیاء کے کینٹینر پورٹ پر پھنسے رہنے کی وجہ سے اشیاء کے نرخ مزید بڑھیں گے ۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ان کنٹینرز کو ریلیز نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اس کے خوفناک نتائج قوم کو بھگتنا پڑینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں