نوشہرہ ورکاں:کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ،جماعت اسلامی کی ریلی

نوشہرہ ورکاں:کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ،جماعت اسلامی کی ریلی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر ) جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام زونل امیر سردار عبدالرزاق کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بڑی ریلی نکالی گئی۔۔۔

 جو دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر حیدریہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جبکہ مصطفائی تحریک کی ریلی مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ محمد قاسم مصطفائی کی قیادت میں نکلی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ ورکاں میں پرنسپل ثناء اﷲ شاہین کی زیر صدارت سیمینار ہوا جس کے بعد مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،کنڈرگارٹن سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو سر میاں منظور احمد کی قیادت میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے کشمیر میں بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف اور کشمیری مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی تک اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں