پرائس کنٹرول مجسٹریس مارکیٹس کے دورے کرنیکی ہدایت

 پرائس کنٹرول مجسٹریس مارکیٹس کے دورے کرنیکی ہدایت

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں۔۔۔

 اشیاء خودونوش نوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں،ماہ جنوری کے کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریس نے 3895 مقامات پر انسپیکشنز کیں، 658 گراں فروشوں پر25لاکھ 17 ہزار 500روپے جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ سنگین گراں فروشی کے مرتکب 25افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریس کو ہدایات جاری کرتے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل نے کہا کہ تمام تاجر ، سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے ، ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،کسی فرد کو گراں فروشی ذخیرہ اندوزی اور منصوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں