سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آرٹیفیشل جیولری سمگل کرنے کی کوشش

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آرٹیفیشل جیولری سمگل کرنے کی کوشش

سمبڑیال،سیالکوٹ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )کسٹمز حکام نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دوران کاروائی 60لاکھ سے زائد مالیت کی 12کلو چاندی 6کلو آرٹیفیشل جیولری بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔۔۔

 سیالکوٹ کے محلہ پریم نگر کا رہائشی خرم شہزاد نامی مسافر چاندی ،جیولری بیگ میں چھپا کر مسقط لے کر جارہا تھا ،کارروائی کلکٹر کسٹمز نیئر شفیق کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ حسیب احمد باجوہ کی طرف سے عمل میں لائی گئی ، ملزم کو حراست میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز نمبرPK-281 کے ذریعے مسقط /عمان جارہاتھا ۔کسٹمز حکام کے مطابق قبضہ میں لے جانے والی چاندی اورآرٹیفیشل جیولری کی مالیت 60لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں