پنڈ ی بھٹیاں 900:سال قدیم لوری میلہ کل سے شروع

پنڈ ی بھٹیاں 900:سال قدیم لوری میلہ کل سے شروع

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)900 سال قدیم میلہ سخی سرور2سے 5مارچ تک سجے گا، اس تاریخی میلہ کو قدموں کا میلہ بھی کہا جاتا ہے اور دیہاتی اس کا سال بھر انتظار کرتے ہیں تاکہ علاقائی ثقافت کو برقرار رکھ سکیں۔

میلے میں لوگوں کی تفریح کیلئے سرکس،موت کے کنویں، تھیٹر، میجک شوز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں زور شور سے جاری رہتی ہیں ، ڈ ھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے علاقائی رقص ، کبڈی،گھڑ ڈانس،نیزہ بازی اور دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے ۔ میلہ سخی سرور پر بڑوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے جھولے چڑیا گھر اور دیگر کھیل تماشے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ، قدموں کا میلہ اس کو اس لئے کہا جاتا ہے کہ حضرت سخی سرور نے 9 سو سال قبل دھو نکل سے پیدل سفر شروع کیا تھا اور جہاں جہاں انہوں راتوں کو قیام کیا وہاں 900سال سے میلے لگ رہے ہیں اور اس سلسلہ میں سب سے بڑا میلہ پنڈی بھٹیاں میں لگتا ھے دو مارچ یعنی19پھاگن کی رات کو میلہ سخی سرور کے سنگ پیدل قا فلے پنڈی بھٹیاں پہنچتے ہیں اور دیہات کی گلیوں میں پھیل جاتے ہیں اور گلیوں میں بچوں کو ڈھول کی تھاپ پر لوریاں دیتے ہیں ، اسی روز لوگ منتیں مانگتے ہیں اور پوری ہونے چاولوں کے لڈ و بانٹتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں