تتلے عالی:قتل کی دھمکیاں دینے پر2بھائیوں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )نواحی گاؤں باٹھ میں قتل کی دھمکیاں دینے پر2بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ نواحی گاؤں باٹھ کا۔۔
زمیندارمحمد سرور دوستوں کے ہمراہ شوکت علی کے باغیچے میں تاش کھیل رہے تھے ، اس دوران ثقلین اور زین العابدین آگئے اور دھمکی دی کہ اگر تم زرعی اراضی کی طرف آئے یا پولیس کو درخواست دی تو جان سے مار دیں گے ۔ تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔