بٹ کالونی :مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 44 افرادگرفتار

 بٹ کالونی :مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 44 افرادگرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ جناح روڈ کے علاقہ بٹ کالونی میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 44 قمار بازوں۔۔

کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2لاکھ 80 ہزار روپے برآمد کر لئے ،ایس ایچ او جناح روڈ طیبہ حمید کا کہنا تھا کہ شکیل ،عاصم ،زاہد پرویز ،بابر ،فیاض حسین ،اسامہ ،محمد عارف ،محمد عمران ،قاسم علی ،زین اور سمیع رضا سمیت 44 افراد مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے جنہیں چھاپہ مار کر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں جبکہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں