خاکسارتحریک کے زیر اہتمام 313 شہداء کا یوم شہادت

خاکسارتحریک کے زیر اہتمام 313 شہداء کا یوم شہادت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )خاکسارتحریک کے زیر اہتمام 23 مارچ 1940 کی قرارداد کو کامیاب کراکر قیام پاکستان کی راہ ہموار کرنیوالے 313 خاکسار۔۔

شہداء کا یوم شہادت منایا گیا ،اس موقع پر اخوت ہال میں تقریب ہوئی ،جس سے پہلے خاکساروں نے شہدائے مارچ کے اعزاز میں عسکری سلامی پیش کی اور پرچم کشائی کی گئی، شہدا کی یاد میں اخوت ہال سے جی ٹی روڑ سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت قائد خاکسار تحریک عنایت اﷲ ضیغم، خاکسار رہنما قاسم الکریم خالد الکریم اور ڈاکٹر نور محمد شجرا نے کی، ریلی کے اختتام پر اخوت ہال میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے قائد خاکسار تحریک پاکستان عنائت اﷲ خان ضیغم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں ان کا جذبہ حب الوطنی ہمیشہ قائم رہتا ہے ،جو قومیں اپنے شہیدوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ اپنی آزادی کا تشخص قائم نہیں رکھ سکتیں ،ہم خاکسار اپنے وطن کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی اپنا خون دیتے رہیں گے ، ملک کی موجودہ صورتحال طوائف الملوکی جیسی ہے ،خاکسار تحریک موجودہ اقتدار کی رسہ کشی اور انتشار کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے نصب العین اتحاد امت اخوت و بھائی چارہ اور خدمت خلق کے مشن پر کاربند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں