خلع کا دعویٰ کرنے پر خاوند نے بیوی پر فائرنگ کر دی

خلع کا دعویٰ کرنے پر خاوند نے بیوی پر فائرنگ کر دی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) خلع کا دعویٰ کرنے پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا حالت تشویشناک ڈسکہ۔۔

 کی فہمیدہ بی بی گزشتہ روز اپنی بیٹی صائمہ کے ہمراہ بازار جارہی تھی جب وہ سول چوک کے قریب پہنچیں تو اسی دوران اس کی بیٹی کا خاوند بلاول اور ایک نامعلوم آگیا اوراسکی بیٹی کو زبردستی موٹرسائیکل پربیٹھانے لگ پڑا اس کی بیٹی وہاں سے بھاگنے لگی تو ملزم بلاول اور ساتھی نے اس پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں صائمہ بی بی گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی جس کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے صائمہ بی بی نے اپنے خاوند سے خلع کا دعویٰ کیا ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں