380 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز،ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

380 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز،ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ضلع میں 380 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم ہیں جن کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔

 اور زرعی رقبے پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز تعمیر کرنے والے ڈویلپرز کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔ غیر قانونی ٹاؤنز بنوانے والے حکومتی اداروں کے افسروں اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے محکموں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جی ڈی اے کی حدود میں شامل گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اورلینڈ سب ڈویژنز قائم ہورہی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ تباہ ہورہا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز بغیر سہولیات کے اربوں روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹ چکے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں