حافظ آباد :رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس غائب

حافظ آباد :رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس غائب

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )حافظ آباد شہر میں رمضان المبار ک کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس غائب ہوگئی۔شہری حکمرانوں کوکوسنے لگے۔۔

گذشتہ روز سحری کے دوران چند گھنٹے سوئی گیس آنے کے بعد دن بھر غائب رہی جبکہ بچے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے بلکتے رہے ۔ خواتین دن بھر گیس آنے کا انتظار کرتی رہیں لیکن گیس کی سپلائی معطل رہی۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبار ک کے دوران سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی نہ کرنا حکمرانوں کی بدماشی ہے ۔ایک جانب غریب عوام ہوشرباء مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری جانب سوئی گیس بند کرکے شہریوں کو جینا دوبھر کردیا ہے ۔ اگر گیس کی سپلائی دن میں بحال نہ کی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں